جرائم پیشہ افراد،سماج دشمن عناصراورمنشیات سے پاک معاشرہ ہمارا مشن ہے

عمرکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)جراٸم و جراٸم پیشہ افراد، سماج دشمن عناصر اور منشیات سے پاک معاشرہ ہمارا مشن ہے-عمرکوٹ پولیس کا کریک ڈاٶن جاری ۔۔۔ مضرِ صحت گٹکا بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں گٹکا اور گٹکا مینوفیکچرنگ میں استعمال ہونےوالا خام مال اور سامان برآمد۔ایس ایس پی عمرکوٹ شاہجہان خان کے احکامات پر عمرکوٹ پولیس کا جراٸم و جراٸم پیشہ افراد، سماج دشمن عناصر، دیسی شراب، منشیات، گٹکا مین پڑی کے خلاف پورے ضلعے میں کریک ڈاٶن جاری ہے۔ اسی ضمن میں انچارج CIA عمرکوٹ عاطف اقبال شاہ اور ایس ایچ او پولیس تھانہ سامارو عطا محمد لغاری نے بمعہ پولیس نفری سامارو کے نواحی علاقے ھیرل لنک روڈ نزد نبی سر واہ پل کے کانٹے دار درختوں کے جنگل میں بنی ہوٸ خفیہ گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کارواٸ کرتے ہوۓ، دو ملزمان بنام اصغر علی کمہار اور مشتاق علی کمہار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔جاۓ وقوعہ کو مکمل سرچ کیا گیا، خفیہ گٹکا بنانے والی فیکٹری سے 4,160 ہینڈ میڈ گٹکا برآمد، جبکہ بھاری مقدار میں گٹکا مینو فیکچرنگ میں استعمال ہونے والا خام مال بھی برآمد کر لیا گیا۔ جس میں تمباکو سے بھرا ہوے دو پولی پراپلین بیگ اور دو بوریاں، ایک پولی بیگ کتھہ اور ایک پولی بیگ گٹکا پاٶڈر، دو پولی پراپلین بیگ میں پیکنگ شاپرز اور پیپرز، تین بوریاں اور دو پولی بیگ تیار شدہ مضرِصحت گٹکے کے شامل ہیں، جبکہ 06 لوہے کے بڑے ٹب، 01 بڑا دیگچہ، کڑاہی اور کنستر بھی پولیس نے ضبط کر لیے۔ دونوں ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ سامارو پر گٹکا مینوفیکچرنگ کرنے، گٹکے کا کاروبار کرنے، فروخت کرنے اور زخیرہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزمان سے مزید پوچھ گیچھ کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں