جنوبی وزیرستان کے مرکزی شہر وانا میں نو تعمیر شدہ ایگری پارک میں کارروبار کا باقاعدہ آغاز

‏وانا (ایچ آراین ڈبلیو) جنوبی وزیرستان کے مرکزی شہر وانا میں نو تعمیر شدہ ایگری پارک میں کارروبار کا باقاعدہ آغاز، ایگری پارک 250 کنال اراضی پر محیط 108 دکانوں اور 75 گوداموں پر مشتمل ہے، ایگری پارک اپریل 2018 میں سول انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے تعاون سے تعمیر کیا گیا – منصوبہ کا افتتاح 5 اپریل 2018 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیا تھا
‏ایگری پارک میں کاروبار کے آغاز سے علاقے کی معیشت اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔ سول انتظامیہ نے دکانوں کی تقسیم ایگری پارک کمیٹی کی سفارشات کے مطابق احسن طریقے سے کروائی ہیں اور اب یہ مارکیٹ یہاں پر نئے کاروبار کے مزید مواقع فراہم کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں