کراچی: سیوریج کاپانی سمندی مخلوق کیلئے جان لیوا بن گیا

(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی ميں سيوريج کا بوسيدہ نظام صرف انسانوں کے ليے باعث اذيت نہيں بلکہ سمندر ميں رہنے والوں کےليے جان ليوا بن گيا ہے۔ٹیکنیکل ایڈوائیزر ڈبلیو ڈبليو ایف معظم علی خان کہتے ہیں کہ برساتی نالوں سے آنے والا زہریلا پانی آکسیجن کم کر دیتا ہے جس سے بہت سی آبی حیات مر جاتی ہے۔شہری کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں کسی بھی ساحل پر ایسا نہیں ہوتا۔ کیا ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے کوئی نہیں؟اگر يہی سلسلہ چلتا رہا تو کراچی کا ساحل يونہی-چرند پرند کا دسترخوان بنا رہے گا اور يہ مچھلياں چيل کوؤں کی خوراک بنتی رہيں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں