24 گھنٹوں کےدوران کورونا کےریکارڈ5ہزار834 کیسزرپورٹ ہوئے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 5 ہزار 834 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ انیس ہزار 536 ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 101 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کے بعد بعد اموات کامجموعہ 2ہزار356ہو گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکی جانب سےجاری کیےگئے اعدادوشمار کےمطابق ملک بھرمیں کورونا سے متاثرہ 38 ہزار 391 مریض صحتیاب ہو گئے۔پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 45 ہزار 463 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 43 ہزار 790، خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 206، بلوچستان میں 7 ہزار 335، اسلام آباد میں6 ہزار236،آزادکشمیرمیں 488اورگلگت بلتستان میں 1,018کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 841 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 738، خیبر پختونخوا میں 619، اسلام آباد میں 62، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں73اورآزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 573 ٹیسٹ کیے گئے گئے جب کہ مجموعی طور پر 7 لاکھ 80 ہزار 825 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں