لاہور میں اسلامی ہیرو ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب کر دیا گیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہورمیں اسلامی ہیرو ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب کر دیا گیا-تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن پر ہردلعزیز ترکش ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے پاکستانیوں کی جانب سے اپنے اپنے انداز میں محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے، اسی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لاہور کے علاقے مرغزار کالونی میں کالونی کے رہائشیوں نے چوک میں گھوڑے پر سوار ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں