رضویہ سوسائٹی میں غیرقانونی دوسرا فلور توڑنے کے بجائے تیسرافلور ڈلوادیا گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ کے بدعنوان ترین سرکاری ادارے ایس بی سی اے لیاقت آباد ٹائون کے کارنامے جاری ، بھاری عیدی وصول کرکے عید پر کام کی اجازت دے دی، پلاٹ‌ نمبر F-7 رضویہ سوسائٹی میں عید کے دوران پورشن کی تیسری چھت ڈال دی گئی، مذکورہ پورشن کی دوسری منزل کے مسمار کرنے کے آرڈر تھے لیکن ایس بی سی اے نے دوسرا فلور گرانے کے بجائے تیسرا ڈلوادیا ، اس ضمن میں علاقے کے مکین مجتبی علی نے 17 فروری 2020 کو ایس بی سی اے میں ایک شکایت داخل کی تھی جس میں بتایا کہ بلڈر نے سات سال قبل گراؤنڈ پلس ون کے بغیر نقشہ کے رہائشی پلاٹ 600 مربع گز پر تعمیر کیا تھا اس کے بعد دوسرا فلور بھی لیاقت آباد ٹاؤن کے سابق ڈائریکٹر عامرکمال جعفری اور شکیل جمالی کو بھاری رشوت دے کر ڈالا گیا تھا اور اب عید کی چھٹیوں میں تیسرا فلور تعمیر کرکے تعمیراتی قوانین کو اس اس غیرقانونی تعمیرات میں دفن کر دیا- واضح رہے کچھ ماہ قبل رضویہ ہی میں‌ ایک غیرقانونی کثیرالمنزلہ عمارت گرنے سے 30 قیمتی جانیں ضائع ہو گئی تھیں اس کے باوجود ان راشیوں کے سروں پر جوں تک نہیں رینگی اور انہوں نے پیسے کے عوض غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی جاری رکھی ہوئی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں