لاہور: فیلڈ اسپتال میں کورونا مریضوں کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت

لاہور (ایچ آر این ڈبلیو)‌ پنجاب حکومت نے ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال میں زیرعلاج کورونا مریضوں کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ ہر مریض سے خاندان کے 2 افراد کو ملاقات کی اجازت ہوگی، مریض کے اہلخانہ کو مخصوص اوقات میں ملاقات کے لیے 30 منٹ دیئےجائیں گے۔12 سال سے60 سال تک کےاہل خانہ مریض سے مل سکیں گے۔ چیف ایگزیکٹو ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال نے کہا کہ اہلخانہ مریض کے لیے لایا گیا کھانا اسپتال اسٹاف کے سپرد کریں گے۔ لواحقین ملاقات کے لیے ایکسپو سینٹر کے صرف گیٹ نمبر 7 سے آسکیں گے۔ آنے والے اپنا شناختی کارڈ جمع کرائیں گے، جبکہ اہلخانہ کے لیے ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔فیلڈ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو ڈپریشن سے بچانے کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں