حلیم عادل شیخ کے گرد اینٹی کرپشن کا گھیرا تنگ، گرفتاری کے لئے حکام سے اجازت طلب

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے گرد اینٹی کرپشن کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، اینٹی کرپشن نے حلیم عادل شیخ کے خلاف فائنل رپورٹ تیار کرلی ، اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے لیے متعلقہ حکام سے اپروول حاصل کریں گے، اینٹی کرپشن نے سپرہائی وے پر جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا نیٹ ورک پکڑا، کراچی گالف سٹی پراپرٹیز نامی گروپ نے چھ ہاوسنگ اسکیمیں لانچ کیں، تفتیش کرنے پر پتہ چلا جعلی کاغذات پر سرکاری زمینوں کو پرائیویٹ کرکے دکھایا گیا، ریوینیو اور سیہون اتھارٹی کے افسران کی ملی بھگت سے قبضہ کیا گیا، تمام اسکمیں پام گروپ آف کمپنیز کی ملکیت ہیں، کراچی گالف سٹی پراپرٹیز پام گروپ آف کمپنیز کا ذیلی ادارہ ہے، رپورٹ کے مطابق ُپام گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین حلیم عادل شیخ ہیں، حلیم عادل شیخ اربوں روپے مالیت کی سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمینوں پر قابض ہیں، سرکاری زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں اور پراجیکٹ لانچ کیے، پراجیکٹ پام ڈریمز، ڈریم ولاز، ڈریم فارم ہاوسز کے نام سے لانچ ہوئے، گالف کمیونٹی، واک اپ اپارٹمنٹس، کراچی ہلز اور سیہون ہلز کے نام سے بنائے گئے، تمام سرکاری زمینوں پر پرائیویٹ پراجیکٹ اور اس کی میں طارق قریشی نامی شخص نے لانچ کی، اینٹی کرپشن رپورٹ میں‌بتایا گیا کہ طارق قریشی حلیم عادل شیخ کا فرنٹ مین ہے، ایس بی سی اے، تمام رجسٹرار کو جعلی زمین سے متعلق آگاہ کردیا ہے، جعلی اسکیم اور پراجیکٹ نہ لیز ہوسکتا ہے نا نقشے پاس ہونگے، اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ گذشتہ روز تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرکے متعلقہ حکام کو ارسال کردی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں