دو بچوں کی زہریلا کیک کھانے سے ہلاکت کی اطلاع پر نوٹس

کراچی( ایچ آراین ڈبلیو) وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے گوٹھ وزیر آباد میں زرعی زمین پر کھیلنے والے دو بچوں کی زہریلا کیک کھانے سے ہلاکت کی اطلاع پر نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری بلدیات سندھ کو معاملے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ نے ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تین دن کے اندر تحقیقات مکمل کرکے معاملے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں غفلت برتنے والے متعلقین کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں