سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کو سپرد خاک کر دیا گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سابق امیر جماعتِ اسلامی کراچی اور سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر ادارہ نورِ حق کے سامنے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کی امامت میں نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جنازے میں سیاسی، سماجی، سرکاری و اہم شخصیات، کارکنان جماعت اسلامی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین ڈیفنس کے قبرستان میں کی جائے گی۔ نعمت اللہ خان گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں وفات پاگئے تھے۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزرا سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب، ایم کیو ایم رہنما عامر خان، میئر کراچی وسیم اختر، ڈاکٹر فاروق ستار، کامران ٹیسوری، پی ٹی آئی ایم این اے آفتاب جہانگیر، پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال، اے این پی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور ق لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے وفود نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں