فردوس شمیم نقوی بلڈرکے سرپرست کے طور پر سامنے آ گئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ ڈان نیوز پر نشر ہونے والی خبر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے گلے آگئی، غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن پر فردوس شمیم نقوی بلڈر کے سرپرست کے طور پر سامنے آ گئے- ڈان نیوز نے خبر نشر کی ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے سپریم کورٹ کے احکامات پر رائل پارک کی انہدامی کارروائی زبردستی روکی – ڈان نیوز کی خبر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری جمع کرادی گئی، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی ڈان نیوز کی خبر نشر ہونے کے بعد مشکل میں آگئے ، تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی، پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو نااہل قرار دینے اور کام سے روکنے کی عدالت سے استدعا کی گئی ہے- ڈان نیوز کی خبر کے مطابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے گلشن اقبال مین راشد منہاس روڈ آلہ دین پارک سے معتصل رائل پارک کی عدالتی احکامات ہونے والے آپریشن کی کاروائی میں رکاوٹ پیدا کی ، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی آلہ دین پارک کے قریب غیر قانونی رائل پارک کی اراضی پر کرسی ڈال کر بیٹھ گئے ، فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ انہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ دیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں