ساڑھے تین سالہ بچی سے زیادتی، ایک مبینہ ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں ساڑھے تین سالہ بچی مبینہ زیادتئ کا نشانہ بن گئی- تفصیلات کے مطابق نیپئر بارہ امام کے قریب گھر سے چیز لینے جانےوالی بچی کو نامعلوم رکشہ ڈائیورنے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا- پولیس نے بتایا کہ معصوم ببچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا – پولیس کے مطابق واقعہ اٹھارہ دسمبر کو پیش آیا ، واقعہ کا مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت نیپئر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے- ایف آئی آر کے مطابق دوپہر ۲:۴۵ پر بچی چیز لینے باہر گئ تھی ایک گھنٹے تک واپس نہ آئی ، ایک گھنٹے بعد بچی روتے واپس گھر آئ تو بتایا ایک نامعلوم رکشہ ڈائیور نے امام بارگاہ میں لے جاکر زیادتی کی کوشش کی ، پولیس کا کہنا ہےکہ بچی کا میڈیکل کرایا ہے جس میں زیادتی ثابت ہوئی ہے ،پولیس نے اس سلسلے میں ایک مبینہ ملزم عارف کو گرفتار کیا ہے ،پولیس نے بچی اور گرفتار ملزم سمیت پانچ افراد کے ڈی این اے سپمپل لئے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد اصل مجرم سامنے آے گا –

اپنا تبصرہ بھیجیں