4

کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کا ڈانس پارٹیز اور شیشہ مراکز پر چھاپہ، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)** ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے غیر قانونی ڈانس پارٹیز، حقہ/شیشہ اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس اور ایس ایس پی مہزور علی کے مطابق، خفیہ اطلاع موصول ہونے پر تھانہ بوٹ بیسن اور تھانہ ساحل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی اپنی حدود میں دو مختلف ڈانس پارٹیوں کے مقامات پر فوری چھاپہ مارا۔ یہ کارروائیاں ساحل ایونیو اور کلفٹن بلاک 5 کے علاقوں میں کی گئیں۔

ان کامیاب کارروائیوں کے دوران پولیس نے مجموعی طور پر ایک خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں سے 3 کو تھانہ بوٹ بیسن جبکہ دیگر 3 کو تھانہ ساحل کی حدود سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے موقع سے مجموعی طور پر 6 عدد حقہ/شیشہ بمعہ مختلف فلیورز برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ساحل اور تھانہ بوٹ بیسن میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

**انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری آواز بنیں!**
دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس پورٹل **HRNW** کی مدد کریں۔ مظلوموں کی آواز بننے اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اس لنک پر کلک کر کے ہمیں سپورٹ کریں:

[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.google.com/search?q=https://www.hrnww.com/%3Fpage_id%3D1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں