15

ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، چوری شدہ موٹرسائیکل پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے ملیر کینٹ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے اسپیئر پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد عمران ولد فدا حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں چوری شدہ موٹرسائیکل پارٹس برآمد ہوئے، جن میں ٹینک، ڈبل اسٹینڈ، مڈگارڈز، چینیں، سلنسرز، رم اور دیگر پرزہ جات شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے اور چوری شدہ گاڑیوں کے پارٹس فروخت کرنے کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں