کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے کرسٹال اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار شدگان کو چاکیواڑہ اور رسالہ کے علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔
ملزمان کی شناخت زبیر عرف ایرانی، انور، غنی الرحمٰن اور آشوک عرف رمیش کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ ملزمان عادی اور پیشہ ور منشیات فروش ہیں۔
گرفتار شدگان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


