لیاری گینگ وار کے دو منشیات سپلائرز گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کلاکوٹ پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت فاروق عرف مایا اور شاہ نواز عرف شاہی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے آئس منشیات بھی برآمد ہوئی۔

ملزم فاروق عرف مایا لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا رہنما ہے اور اس سے قبل پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات سمیت چار مختلف مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔ جبکہ شاہ نواز عرف شاہی پہلے اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ، موٹر سائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی کے پانچ مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ ملزمان عادی اور پیشہ ور نوعیت کے ہیں۔ دونوں کے خلاف متعلقہ مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں