نالہ متاثرین کا سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر احتجاج چوتھے روز بھی جاری

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)** — **گجر، اورنگی اور محمودآباد نالوں کے متاثرین** کا **سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر احتجاج** چوتھے روز بھی جاری رہا۔ بزرگوں، خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ **2020 کے آپریشن میں بے گھر کیے گئے ہزاروں متاثرین تاحال چھت سے محروم ہیں**۔ ان کے مطابق **سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بحالی کا عمل مکمل نہیں کیا گیا**۔

نالہ متاثرین نے الزام عائد کیا کہ **سندھ حکومت نے عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا** جبکہ **وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے دی گئی آبادکاری کی یقین دہانیاں بھی وفا نہ ہوئیں**۔

مظاہرین نے کہا کہ **ان کا کیس سپریم کورٹ میں زیرِ التوا ہے** اور مطالبہ کیا کہ **کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے** تاکہ ان کی **شنوائی ممکن ہو اور بحالی کے اقدامات شروع کیے جائیں**۔

اپنا تبصرہ بھیجیں