چارسدہ(ایچ آراین ڈبلیو) عمرزئی پولیس نے ضلعی پولیس سربراہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر جرائم کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ایک کارروائی میں پولیس نے چند روز قبل غنی بارگین سے “ٹرائی” کے بہانے گاڑی لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے گاڑی برآمد کرلی۔ یہ کارروائی ڈی ایس پی تنگی عبدالرشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او عمرزئی شہریار خان اور ان کی ٹیم نے کی۔
ایک اور الگ کارروائی میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا۔ برآمدگی میں شامل ہیں:
705 گرام آئس (منشیات)
چار پستول
متعدد کارتوس
پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری رکھی ہے۔ ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق، ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔


