ناظم آباد میں گھریلو ویڈ فارم کا انکشاف، 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ناظم آباد میں ایک گھر میں ویڈ (چرس) کے پودوں کی کاشت کے معاملے کی بڑے پیمانے پر تفتیش کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس سندھ نے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان:

چیئرمین: اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد یار کھوسو

ارکان: اسسٹنٹ ای ٹی او زبیر لاکھو، نبی بخش لاکھانی

تفتیشی افسر: ای ٹی آئی گل شیر شیخ

چھاپے میں برآمدگی:

تقریباً 12 کلوگرام ویڈ کے پودے

42 گرام تیار ویڈ

30 گرام ویڈ کے بیج

کل مالیت: بین الاقوامی مارکیٹ میں 6 کروڑ روپے سے زائد

کمیٹی کے فرائض:

گرفتار ملزم سلمان سے مکمل تفتیش

نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں

تحقیقات مکمل ہونے پر حتمی رپورٹ پیش کرنا

تحقیقات سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم گھر میں ویڈ کی کاشت کر کے تیار شدہ نشہ آور مواد فروخت کرتا تھا۔ یہ معاملہ شہر میں منشیات کے پھیلتے ہوئے نیٹ ورک کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں