پی آئی ڈی سی کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف کارروائی: عدالت نے تفصیلی فیصلہ محفوظ کر لیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس یوسف علی سعید کی عدالت میں پی آئی ڈی سی کے اطراف میں غیر قانونی تجاوزات اور پارکننگ کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران حکام نے تجاوزات کے خاتمے کی کارروائی کی رپورٹ پیش کر دی۔

حکام کی پیش کردہ رپورٹ:

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ اور ڈپٹی کمشنر سمتمام افسران عدالت میں پیش ہوئے

پی آئی ڈی سی کے اطراف میں تمام عارضی اور پختہ تجاوزات ختم کر دیے گئے

پارکنگ کا کنٹریکٹ ختم ہونے والا ہے، اسے بھی ختم کر دیا جائے گا

درخواست گزار کے موقف کے مطابق:

پولیس کے گزشتہ روز کے آپریشن میں صرف عارضی تجاوزات ہٹائے گئے

غیر قانونی دکانیں عارضی طور پر سیل کی گئی ہیں

دکانداروں کو بتایا گیا کہ “آج کیس لگا ہوا ہے، پھر کھول دی جائیں گی”

ریڈ زون میں غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے

درخواست گزار کے وکیل نے تجاویز دی کہ “ناظر سندھ ہائیکورٹ مقرر کیا جائے جو دیکھ سکے کہ تجاوزات ابھی بھی موجود ہیں”۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد نوٹ کیا کہ “پولیس اور دیگر افسران بتا رہے ہیں تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں”، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے معاملے کی سچائی جانچنے کے لیے ناظر مقرر کرنے کی استدعا کی۔

جسٹس یوسف علی سعید نے آخر میں کہا کہ “ہم درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کریں گے” اور معاملہ فیصلے کے لیے محفوظ کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں