بری امام میں بس میں 13 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) بری امام کی پارکنگ میں کھڑی نجی کالج کی بس میں 13 سالہ طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ ایک نجی کالج کی بس میں پیش آیا، جہاں نابالغ بچی کے ساتھ متعدد افراد نے اجتماعی زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق چوتھا ملزم اب بھی فرار ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

یہ واقعہ دارالحکومت کے نواحی علاقے میں پیش آیا ہے، جس نے شہریوں میں شدید غم و غصہ پیدا کیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے واقعے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

اس واقعے نے نجی تعلیمی اداروں میں طلباء کی حفاظت اور سیکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ عوام میں ناصرف ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، بلکہ اسکولوں اور کالجوں میں حفاظتی اقدامات کی بہتری پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں