کورنگی مہران ٹاؤن میں رینجرزکی کارروائی،ڈکیت گروپ کے 2ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتےہوئےانتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے 2 ملزمان صدام حسین عرف علی اور سلیم عرف سلو کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی بر آمد کر لی گئی جو نومبر 2020 میں تھانہ ڈیفنس کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کا تعلق حب بلوچستان سے ہے۔ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ نومبر 2020 میں کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ایک کار سوار کولوٹ مار کا نشانہ بنایا جبکہ فروری 2021 میں PECHSسوسائٹی میں ایک موٹر سائیکل سوار کو لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔گرفتار ملزمان کوبر آمد شدہ موٹر سائیکل سمیت قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں