ضمنی الیکشن NA.249سیاسی جماعتوں کی PATسیکرٹریٹ آمد کا سلسلہ جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضمنی الیکشن NA.249حمایت کیلئے سیاسی جماعتوں کی PATسیکرٹریٹ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنماء خورشید یزدانی کی قیادت میں NA.249 کے آزاد امیدوار منصف جان ایڈوکیٹ و دیگر قائدین نے پاکستان عوامی تحریک کراچی سیکرٹریٹ گلشن اقبال کا دورہ کیا جہاں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سینئر نائب صدر ثاقب نوشاہی،جنرل سیکرٹری پی اے ٹی کراچی راؤ کامران محمود،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء الرحمن ہاشمی،اطہر جاوید صدیقی،بشیر خان مروت،سید مزرق حسین شاہ سے ملاقات کی اور پی اے ٹی سے ضمنی الیکشن NA249میں اپنے امیدوار منصف جان ایڈوکیٹ کی حمایت کیلئے درخواست کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے قائدین ثاقب نوشاہی،راؤ کامران محمود نے کہا پاکستان عوامی تحریک پاکستان کی واحد جماعت ہے جو اقتدار کے بجائے نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔جب تک اس ملک کا انتخابی اور سیاسی نظام تبدیل نہیں ہو گا تب تک صرف چہرے بدلنے سے کبھی بھی تبدیلی نہیں آئے گی۔ملک میں موجود کرپٹ نظام اس ریاست کی تعمیر و ترقی کا سب سے بڑا دشمن اور رکاوٹ ہے۔انھوں نے کہا پاکستان عوامی تحریک نے حال میں ہی دوبارہ ملک میں نظام بدلو تحریک کا آغاز کیا ہے عید کے بعد ملک بھر میں بیداری شعور مہم کے بڑے جلسے ہونگے۔پاکستان عوامی تحریک کراچی کے ترجمان الیاس مغل کے کراچی میڈیا سیل سے بیان میں بتایا ہے ضمنی الیکشن NA249میں کس سیاسی جماعت یا آزاد امیدوار کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا اعلان پاکستان عوامی تحریک مشاورتی اجلاس میں مشاورت کے بعد کرے گی۔پی اے ٹی ترجمان الیاس مغل نے کہا ضمنی الیکشن کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار حمایت کیلئے مسلسل رابطے کر رہے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں