امتحانات سے 6 ماہ قبل لیٹ فیس لینا بچوں اور والدین کے ساتھ ظلم ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر تعلیم سعید غنی صاحب  سے درخواست ہے کہ میٹرک بورڈ کی جانب سے انرولمینٹ فارمز پر لیٹ فیس  فوری طور پر ختم کروائی جائے۔پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین پرویز ہارون نے وزیر تعلیم سندھ سے درخواست کی ہے کہ میٹرک بورڈ کی جانب سے 2500 روپے لیٹ فیس جو انرولمینٹ فارمز پر لی جا رہی ہے فوری طور پر ختم کروائی جائے، امتحانات سے 6 ماہ قبل لیٹ فیس لینا بچوں اور والدین کے ساتھ ظلم ہے ۔ ایک طرف تو حکومت نجی تعلیمی اداروں کو فیسوں میں 20 فیصد رعایت کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف حکومت کے ماتحت کام کرنے والے اداروں نے رعایت تو ایک طرف لیتے فیس کےنام پر سندھ بھر کےبچوں اور والدین کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔بورڈ کے ذمہ داران سے رابطہ کرنے پر کہا گیا کہ لاکھوں بچوں نے جمع کروادی ہے، اس لئیے اب ختم نہیں کی جاسکتی، جب اسکولز اضافی لیے گئی فیس کو ایڈجسٹ کر سکتے  ہیں تو بورڈ کیوں نہیں-جن بچوں سے لیتے فیس لی جا چکی ہے اس فیس کو امتحانی فیس میں ایڈجسٹ کیا جائے، اور جب امتحانات جولائی میں متوقع ہیں تو 31 مارچ تک کسی قسم کی لیٹ فیس نہ لی جائے ۔ وزیر تعلیم صاحب سے درخواست ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر اس غیر منصفانہ فیصلے کو واپس کروائیں سندھ بھر کے نجی تعلیمی ادارے اور والدین اپ کی طرف دیکھ رہے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں