لاہورپولیس نے بدنام زمانہ پٹوری گینگ کو گرفتارکرلیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس بااثر بدمعاش مافیا کے خلاف سرگرم ہوگئی-تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت،بدنام زمانہ پٹواری گینگ گرفتارکرلیا-ہوائی فائرنگ،شہریوں پر تشدد ،خوف و ہراس کسی صورت برداشت نہیں کریں گے-سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نےپٹواری گینگ کی ہوائی فائرنگ تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سخت نوٹس لیا تھا۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ایس پی صدر کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیاتھا۔دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ملزمان کے خلاف فوری کاروئی عمل میں لائی گئی-چوہنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لا کر مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملازمان میں شاہزیب کھوکھر، فہد علی،یونس کھوھر اور مٹھو خان شامل۔ملزمان کے قبضہ سے 03 پسٹل اور بڑی تعداد میں گولیاں برامد۔دیگرملزمان کی گرفتاری اور غیر لائسنسی اسلحہ کی برامد کے لئے مزید تفتیش جاری۔کوئی قانون سے بالاتر نہیں، شریف شہریوں کی عزت اور جان و مال مقدم ہیں-سی سی پی او لاہور کی ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر، ایس ڈی پی او چوہنگ اور ٹیم کو شاباش۔گینگ کے دیگر ارکان کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں