سعودی عرب کا امریکا کیساتھ مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکا کے ساتھ مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے صدر بائیڈن کے خطاب کو تاریخی قرار دے دیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے وزیر برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خطاب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکا کے ساتھ ملکر چیلنجوں سے نمٹنے کا آرزو مند ہے۔عادل الجبیر نے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب نے مشترکہ دشمنوں کے خلاف ہمیشہ جدوجہد جاری رکھی اور آئندہ بھی مشترکہ جدوجہد کرنے کا عزم کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں