گورنرسندھ عمران اسماعیل کا تبلیغی اجتماع گاہ اورنگی ٹاون کا دورہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے تبلیغی اجتماع گاہ اورنگی ٹاون کا دورہ کیا اور اجتماع گاہ میں ہی نماز جمعہ ادا کی-اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ دین کی تبلیغ و ترویج کے لئے علمائے حق نہ صرف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دے رہے ہیں بلکہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما ء پوری امت کے اتحاد اور بھائی چارہ کے لئے اسلام کے پیغام کو موئثر طریقہ سے عام کریں ۔ تبلیغی اجتماع گاہ میںنماز جمعہ کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد ، پاکستان کے استحکام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور خود مختاری کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں