جرمن نیشنل کے قتل کا معمہ حل،ملزم کو24گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتارکرلیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)جرمن نیشنل کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نےوقوعہ کے مرکزی ملزم نصرالدین کو گرفتار کرلیا-29دسمبر کو دو ملزمان نے جرمن نیشنل کو ایک واردات کی کوشش کے دوران قتل کردیا تھا-پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ نمبر 570 بجرم 302/34 ت پ درج کیا تھا-ڈی آئی جی آپریشنز نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا-ملزم سابقہ ریکارد یافتہ ہے اور پہلے بھی جیل کاٹ چکا ہے-ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمدکرلی گئی ہے-ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں-ایس پی صدر محمد سرفراز ورک معہ ٹیم نے ٹیکنیکل ذرائع اورگراونڈ انٹیلی جنس کی مدد سے مرکزی ملزم کو 24 گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کرلیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں