کنگ فیکٹری کے دوگروپوں میں تصادم،لسانی بنیاد پرایک دوسرے کے مخالف ہوگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی انڈسٹریل ایریا کنگ فیکٹری کے باہر دو گروہوں میں تصادم،دونوں گروہ فیکٹری ملازمین کے ہی ہیں جو لسانی بنیاد پر ایک دوسرے کے مخالف ہیں-ایک گروہ کو حکومتی شخصیات اور پولیس کی مکمل سپورٹ حاصل ہے-گذشتہ پانچ روز سے دونوں گرہوں کے مابین ہاتھا پائی نعرے بازی اور تصادم معمول بن گیا ہے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس خاموش تماشائی بن گئی ہے ۔ ون فائیو پر کال کرنے کے باوجود پولیس نہیں پہنچتی-گذشتہ روز بھی فیکٹری کے گیت پر اور انڈسٹریل ایریا کی شارع کورنگی پر تصادم ہوا جس فوٹیجیز منظر عام پر آگئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں