ریسیلی آرٹ کے موضوع پر یونیسکو کی آن لائن نشست کا انعقاد

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان میں ثقافت،سیاحت،دستکاری و فنون لطیفہ کے شعبے پر کووڈ 19کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے یونیسکو پاکستان کی طرف سے “ریسیلی آرٹ “کے موضوع پر آن لائن نشست کا انعقاد کیا گیا، یونیسکو کی اس عالمی تحریک کامقصد موجودہ دور کے چیلنچز کا مقابلہ کرنے کے لئے فنکاروں اور آرٹ سے وابستہ افراد کی استعداد کار کو بڑھانا،پالیساں اور مالیاتی طریقہ کار کی ترقی میں حکومتوں کو مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کووڈ 19کے سبب پیدا شدہ بحران کا مقابلہ کرنے کا حل تلاش کرناہے۔یونیسکوکی ریسیلی آرٹ ویبینار میں شامل نامور آرٹسٹ و چیئرپرسن فیض فاؤنڈیشن ٹرسٹ سلیمہ ہاشمی،ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری،ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ذوالفقار زلفی،ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹ تانیہ ثانی،پروگرام منیجرپنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ پروجیکٹ وقاص ملک،عائشہ نورانی ‘ڈاچی فاؤنڈیشن اور،سنگ میل پبلی کیشن سے علی کامران نے فنون لطیفہ پر کورڈ 19کے اثرات پر گفتگواپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمرا و سماجی کارکن منیزہ ہاشمی نے بطور میزبان پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا ۔ڈائریکٹر یونیسکو پاکستان پٹریشا مکفلپس نے ویبینار میں شرکت کرنے والے تمام ارکان کے خیالات و آراء کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اور گفتگو کو فنون لطیفہ کی ترویج و ترقی کے لئے معاون قرار دیا،یونیسکو پاکستان حکومت پنجاب کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لئے پنجاب ٹورازم اینڈ اکنامک گروتھ پروجیکٹ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے،سیاحت کی صنعت بھی تعطل کا شکار ہے،لوگوں کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے غیر معمولی حالات کا سامنا ہے جس سے نکلنے کے لئے یونیسکو کی یہ نشست پائیدار حل فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔یہ گفتگو ناظرین کے لئے فیس بک پر آن لائن نشر کی گئی جسے افراد کی کثیر تعداد نے دیکھا اور پسند کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں