ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ٹرانسپورٹرزاور مسافروں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم

راولپنڈی( ایچ آراین ڈبلیو )چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ کے انچارج آصف مرزا نے سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی شہر کے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں پر ڈرائیورز اور مسافروں میں کورونا وائرس سے بچاﺅ اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیااوراپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف ٹرانسپورٹ اڈاہ جات میں جا کر ڈرائیوروں اور مسافروں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے متعلق احتیاطی تدابیر بتائیں اور دوران سفر حکومتی ایس اور پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان میں کوروناوائرس اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔انچارج ایجوکشن ونگ آصف مرزا کا کہنا تھاکہ لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعدپبلک ٹرانسپورٹ اور مسافروں کی طرف سے کافی بے احتیاطی دیکھنے میں آئی جسکو مد نظر رکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کو بھی اس وباءسے محفوظ رکھ سکیں۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسرسید علی اکبر نے ضلع کے تمام سرکل ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کوایک بار پھر ہدایت کی کہ اپنے سرکل میں موجودتمام وارڈنز کو دوران ڈیوٹی ماسک کے استعمال کا پابند بنائیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک ایجوکیشن ونگ کے ذریعے عوام الناس میں کرونا وائرس اور روڈ سیفٹی کے متعلق ہر ممکن آگاہی فراہم کی جار ہی ہے اور ہماری اولین ترجیح ہے کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تحفظ بھی فراہم کیا جائے۔ لہذابطور ذمہ دار شہری عوام کو بھی چاہیے کہ حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں