رینٹل پاور کرپشن کیس، راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) رینٹل پاور کرپشن کیس، راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر دی، اس کیس میں‌احتساب عدالت نے نوڈیرو-2 رینٹل پاور ریفرنس میں تمام ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں، راجہ پرویز اشرف سمیت دس ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد ہوئی ہیں- احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوڈیرو-2رینٹل پاور کرپشن کیس کا فیصلہ سنایا – ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں – سابق وزیراعظم سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 2013 میں نیب نے رینٹل پاور کرپشن ریفرنس دائر کیا تھا- ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور 75 لاکھ روپے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے- ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس اور قومی خزانے کو نقصان نہ ہونے کی بنیاد پر بری کرنے کی استدعا کی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں