وفاقی وزیرتوانائی کی پی ٹی آئی کےمنتخب اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف کی ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری منسٹری بین الصوبائی روابط صائمہ ندیم و دیگر اراکین قومی اسمبلی کی وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے اسلام آباد میں ملاقات ایم این اے و پارلیمانی سیکیٹری محترمہ صائمہ ندیم نے کے الیکٹرک حکام سے گزارش کی کہ جولائی کا مہینہ شروع ہونے کو ہے اور جولائی اور اگست مون سون کا سیزن ہے۔کراچی میں بھی مون سون کی بہت بری بارشیں ہرسال آتی ہے۔ پچھلے سال بھی جو تھا وہ برسات کے اندر بارشوں کی وجہ سے بجلی کے کھمبوں کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے جو اموات کئی ہوئی اوراس میں خصوصی طورپرجوپیدل چلنےوالےحضرات،موٹرسائیکل چلانےوالے،ہمارے نوجوان، چھوٹے بچے بہت ساری ایسی مختلف جگہوں میں بجلے کے کرنٹ لگنے کی وجہ سے اموات ہوئی۔ سب سے زیادہ جو مختلف جگہوں پر ناکس لائٹوں کے کھمبے اور تاروں کا جھمگٹا ہے ان سب کو دیکھنے کی ابھی سے ضرورت ہے۔ کے الیکٹرک کو ابھی سے مون سون برسات کی ابھی سے حکمت اعملی کرنی چائیے کیونکہ ان اموات کے اوپر لوگوں نے سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کے اوپر بہت شور کیا تھا۔ ہمارے حلقوں میں بھی ایسے لوگ تھے، جو بچے اسکول کے اور خصوصی طور پہ جہاں زیادہ بارش کا پانی کھڑا تھا ادھر زیادہ حادثات ہوئے تھے۔ انھی بارشوں کی وجہ سے چار چار دن لائٹ غائب ہوگئی تھی یہ دو دفعہ اسطرح ہوا ہے اسکا بھی نوٹس لیں۔کے الیکٹرک حکام نے وزیر توانائی اور اراکین قومی اسمبلی کو مہینہ کے آخر تک لوڈشیڈنگ میں کمی کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں