خاتون کا شوہرجسم فروشی کا دلال نکلا،2روزتک ساتھیوں سمیت زناباالجبر

پتوکی(ایچ آراین ڈبلیو) پتوکی خاتون کا شوہر جسم فروش اور دلال نکلا خاتون کا شوہر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کوخالی کمرہ میں بند کرکے 2 روز تک زنا بالجبر کرتا رہا ،انکار پر خاتون کو تشدد کانشانہ بنایا سرکےبال اور بھنویں کاٹ دیں،خاتون کی حالت غیر ہونے پر ملزمان کمرہ میں بند کرکے موقع سے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد کی رہائشی خاتون سمیرا بی بی نے درخواست میں اپنا موقف اختیار کیا کہ میری شادی کچھ عرصہ قبل سرائے مغل کے نواحی گاوں بلوکی میں محمد اشرف نامی شخص سے ہوئی تھی اور شادی کے بعد میرے شوہر اشرف کا رویہ میرے ساتھ چند روز ٹھیک رہا اور بعد میں مجھے میرے شوہر نے مجھے جسم فروشی پر مجبور کرنا شروع کر دیا اور انکار پر تشدد کرنے لگا جیسے ہی مجھے پتہ چلا کی میرا خاوند جسم فروشی کرواتا ہے میں نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی اور اپنی ماں کے ساتھ آلہ آباد رہنے لگی اور طلاق کا کیس عدالت میں دائر کر دیا 18/06/2020 کو میرے خاوند نے آلہ آباد میں موجود اپنے دوست حافظ زین اور ایک عورت نازیہ بی بی کے ذریعے صلح کا پیغام بھیجا اور مجھے پتوکی بلایا بات چیت کرنے کیلئے جب میں پتوکی پہنچی تومحمداشرف نے مجھے گاڑی میں بیٹھنے کا کہا میرے انکار پر زبردستی مجھے گاڑی میں ڈال کر اپنے گاوں بلوکی میں موجود خالی مکان میں لے گیا جہاں پر حافظ زین نے میرے اوپر پستول تان لیا اور محمد اشرف اور نازیہ نے میرے سر اور بھنوں کے بال کاٹ کر مجھ پر تشدد کرنا شروع کر دیا میرے شوہر کے بھائی عابد اور حافظ زین نے زبردستی میرے کپڑے اتار کر مجھے برہنہ کر دیا اور میرے ساتھ 2 دن ذبردستی زیادتی کرتے رہے اور مکان میں قید کیے رکھا متاثرہ خاتون سمیرا بی بی کی درخواست پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں