مقبوضہ جموں کشمیر،بھارتی فورسزنے مزید3کشمیریون کوشہید کردیا

سرینگر(ایچ آراین ڈبلیو)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی دہشت گردی جاری ہے اور آج بھی ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ضلع پلوامہ میں 24 گھنٹوں کےدوران 5 کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں جنہیں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے اور عالمی برداری مقبوضہ کمشیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کرے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں کو ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ نےبھارتی قابض افواج کےمظالم کی تفصیل بیان کردی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ مودی کی ہندوتوا حکومت کے احکامات پر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج مظالم کر رہی ہے جبکہ عالمی برادری کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مظالم پر خاموشی ناقابل قبول ہے۔گزشتہ ہفتے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے رابطہ گروپ اجلاس میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ اور وہاں جاری لاک ڈاؤن ختم کرے۔ اجلاس میں بھارت سے کہا گیا کہ وہ تمام گرفتار کشمیریوں کو بھی رہا کرے۔او آئی سی کے رابطہ گروپ اجلاس میں مقبوضہ کشمیرپربھارتی قبضےکی مخالفت کی گئی۔ شرکائے اجلاس نے مقبوضہ کشمیر میں نئے بھارتی ڈومیسائل قانون کو بھی مسترد کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق ورچوئل اجلاس میں شرکا نے بھارت سے کہا کہ وہ مقبوضہ وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں