10سال کی عمرکے1712بچوں میں کروناکی تصدیق،مرتضیٰ وہاب

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہےکہ سندھ بھرمیں10سال کی عمر کے1712بچوں میں کروناکی تصدیق ہوئی ہے۔بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ وائرس کاشکار4بچےزندگی کی بازی چکےہیں ،احتیاطی تدابیرپرعمل نہ کرنےکانقصان بچوں کووائرس کی صورت میں ہوا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صورتحال پرقابو پانےکےلیےاب بھی وقت ہاتھ سےنہیں نکلا،خداراگھروں پررہیں اوراپنےبزرگوں،بچوں کاتحفظ کریں۔بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے مزید کہاکہ مجبوری میں گھرسےنکلیں توماسک کااستعمال ضرورکریں،اب صرف احتیاط سےہی کروناوباء سےبچاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں