30جون تک ٹیکس نادہندہ گان اپنےٹیکسزجمع کروادیں،مکیش کمار چاؤلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گان کی سہولت کے لئے محکمہ ایکسائز سندھ نے حکومت سندھ کی ہیلتھ ایڈوائزری کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن کیو مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا ہے لہذا تمام ٹیکس نادہندہ گان 30 جون سے قبل اپنے ٹیکسز و بقایا جات جمع کروا دیں کیونکہ محکمہ ایکسائز سندھ کے تمام دفاتر ایک تہائی عملے کے معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ رواں مالی سال میں ماہ مئی تک موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں کراچی سے 4602.548 ملین روپے، حیدرآباد سے 372.033 ملین روپے، سکھر سے 231.850 ملین روپے، شہید بینظیر آباد سے 80.380 ملین روپے، لاڑکانہ سے 83.467 ملین روپے اور میرپور خاص سے 46.629 ملین روپے وصول کئے گئے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے مذید بتایا کہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں کراچی سے 419.515 ملین روپے، حیدرآباد سے 25.020 ملین روپے، سکھر سے 25.723 ملین روپے، شہید بینظیر آباد سے 11.511 ملین روپے، لاڑکانہ سے 23.960 ملین روپے اور میرپور خاص سے 7.041 ملین روپے وصول کئے گئے۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے جائیداد ٹیکس وصولی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی سے 1678.884 ملین روپے، حیدرآباد سے 69.532 ملین روپے، سکھر سے 33.102 ملین روپے، شہید بینظیر آباد سے 9.186 ملین روپے، لاڑکانہ سے 22.137 ملین روپے اور میرپور خاص سے 9.778 ملین روپے وصول کئے گئے۔ انہوں نے محکمہ ایکسائز سندھ کے دفاتر پروفیشنل ٹیکس، جائیداد ٹیکس سمیت تمام ٹیکسز کی وصولی کے لئے کھلے ہوئے لہذا ٹیکس نادہندہ گان اپنے چالان وصول کرکے حکومت سندھ کی جانب سے ٹیکسز میں دی جانے والی 25 فیصد رعایت کا فائدہ اٹھائیں اور 30 جون سے قبل اپنے ٹیکسز جمع کروا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں