بنوں میں مصالحہ فیکٹری پر چھاپہ، غیر معیاری اشیا کی ملاوٹ پر 4 افراد گرفتار

بنوں:(ایچ آراین ڈبلیو)خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے بنوں میں مصالحہ فیکٹری پر چھاپے میں چار افراد کو گرفتار کر لیا، مصالحے میں چوکر، بھوسی اور نان فوڈ گریڈ کلر سمیت غیر معیاری اشیا کا استعمال کیا جا رہا تھا۔کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق بنوں میں مصالحہ بنانے والی مقامی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جہاں مصالحہ میں چوکر، بھوسہ اور نان فوڈ گریڈ کلر استعمال کیے جا رہے تھے۔کارروائی میں دو گودام سیل کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ چار ہزارکلو گرام چوکر اور نان فوڈ گریڈ کلر بھی تلف کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں