سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،پیزا اینڈ فاسٹ فوڈ کی انسپیکشن

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) انسپیکشن کے دوران صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال سامنے آئ اسکے علاوہ فریزر کی ابتر حالت اور کھانا بنانے میں مونوسوڈیم گلوٹامیٹ (چاینیز سالٹ) کا استعمال پایا گیا٫ مزید ناقص اور ذائدالمیاد اشیاء بھی برامد کی گئ۔ جس پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے پچیس ہزار کا چالان کیا اور غیر معيارئ کھانے پينے کی اشیاء اور صفائی ستھرائی کا عمل بہتر نہ ہونے پر میلانو پیزا اینڈ فاسٹ فوڈ کو عارضی طور پر سیل کردیا گیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کو مذکورہ ریسٹورنٹ کی متعدد شکایات با ذریعہ سوشل میڈیا اور کمپلینٹ سیل موصول ہوئیں تھیں-ضلع ساوتھ کی ٹیم نے کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے ہدایت نامہ جاری کیا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ھدایات پہ عمل پیرا ہونے تلقین کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں