جمعہ کے روز لاک ڈان انتہائی کامیاب رہا،اسامہ مجید چیمہ

گلگت(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ جمعہ کے روز لاک ڈان انتہائی کامیاب رہا، عوام نے بھرپور تعاون کیا جو کہ حوصلہ افزا ہے گلگت شہر کو کورونا وائرس سے بچاو کیلئے گلگت یوتھ کے کوششوں اور آگاہی مہم کو انتظامیہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کورونا وائرس کے خلاف آگاہی دینا ہی وقت کی ضرورت ہے نوجوانوں کے تعاون سے ایس او پیز پر عملدرآمد میں بڑی مددملے گی یہ باتیں انہوں نے جمعہ کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے کورونا وائرس کے تدارک کیلئے گلگت کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے کوششوں سے اہم فیصلوں پر عملدرآمد میں مدد ملے گی، گلگت یوتھ کے جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون نیک شگون ہے گلگت بلتستان کو کورونا فری بنانے کیلئے سب سے پہلے گلگت کو کورونا فری بنانے کی ضرورت ہے نوجوانوں کے جانب سے رضاکارانہ طور پریوتھ کے پلیٹ فارم سے رضاکارانہ کوششیں قابل تحسین ہے انہوں نے یوتھ کے ممبران سے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے جانب سے جاری SOPs پر عملدرآمد کیلئے اپنا کردار ادا کریں الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کی ضرورت ہے اسکے علاوہ عوام کوزیادہ سے زیادہ معلومات بہم پہنچانے کیلئے، گلی، محلہ،عوامی، مذہبی مقامات، مسجدوں، جماعت خانو ں سے کورونا وائر س تدارک کیلئے زور و شور سے مہم چلانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم گلگت شہر کو کورونا وائرس سے بچاو کے سلسلے میں گلگت یوتھ موومنٹ کے تجاویز پر غور کریں گے اور نوجوانوں کے ساتھ ملکر کورونا وائرس جنگ میں کامیابی کیلئے سرگرم رہے گے۔ انشاء اللہ عوا م، معزز شہریوں اور نوجوانوں کے تعاون سے مشکل گھڑی میں کامیابی سے سامنا کریں گے واضح رہے کہ ترجمان شہر حکومت مظہر مغل نے کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے رضاکار تنظیم گلگت یوتھ موومنٹ کے قیام اور ممبران کیجانب سے SOPs عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون سے متعلق ایڈ منسٹریٹر کو آگاہ کیا تھا، بعد ازاں ایڈ منسٹریٹر کیپٹن (r) اسامہ مجیدچیمہ نے گلگت یوتھ موومنٹ کے ممبران سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں