ایس او پی کے تحت اولیااللہ کے مزارات بھی کھلوائے جائیں

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)حکومتِ وقت سے اپیل ہے کہ اولیاء اللہ کے مزارات کو بھی ایس او پی کے تحت کھلوا جائے۔اولیاء اللہ کے مزارات سے ہمیں ہمیشہ سے فیض حاصل ہوا ہے-یہ مشکل وقت اور کورونا وائرس کی وباء بھی انہی اولیاء اللہ کے فیض و کرم سے ہی ٹلے گی۔یہ وہ در ہیں جہاں سے ہمیشہ کرم ہوا اور انہی کے فیض و کرم سے آج تک پاکستان بالخصوص کراچی پر آنے والی مصیبتیں آنے سے پہلے ہی ٹل گئیں۔اگر یہی در بند کردئیے جائیں گے تو ہمارے مسائل کیسے حل ہونگے-ماضی میں بھی ان مزارات کی نسبتوں سے جو کرامات ہوئیں انہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا-پاکستان بھر میں عقیدت مند مزارات کی حاضری کو ترس رہے ہیں-ہماری پرزور اپیل ہے کہ مارکیٹوں اور مساجدوں کی طرح مزارات کے لئے بھی ایس او پی تیار کی جائیں۔جلد از جلد مزاروں کو زائرین کی حاضری کے لئے ایس او پی کے تحت کھلوایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں