اربوں کی چوری میں ملوث جہانگیرترین لندن روانہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اربوں کی چوری میں ملوث شوگر اسکینڈل کے مرکزی کردار جہانگیر ترین اپنے بیٹے علی ترین کے ہمراہ اچانک خصوصی طیارے کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے-جہانگیر ترین اور علی ترین کا انٹرنیشنل روانگی لاونج میں کورونا میڈیکل چیک اپ کیا گیا جس کے بعد دونوں روس سے آنے والی سپیشل فلائٹ (VJT-827) زریعےاسلام آباد سے لندن روانہ ہو گئے۔ خصوصی فلائٹ دن سوا 12 بجے لندن روانہ ہوئی-سول ایوی ایشن کے ہیلتھ کاؤنٹر پر موجود میڈیکل ٹیم نے ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جو کلیئر ہونے کی صورت میں انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔علی ترین کے بارے میں بتایا ہے کہ روانگی کی اطلاع ملنے کے بعد وہ آج صبح لاہور سے ایک خصوصی پرواز میں اسلام آباد گئے تھے جہاں سے وہ اپنے والد کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئے ہیں-شوگر اسکینڈل کے بعد عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوچکے تھے-اس حوالے سے جہانگیر ترین نے خود بھی مختلف ٹی وی چینلز پر اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اب ان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے، لیکن ساتھ ہی ساتھ جہانگیر ترین کی جانب سے یہ بھی عندیہ دیا گیا تھا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ دوستی پہلے کی طرح ہو جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں