کروناوائرس کے پیش نظرپولیس تھانوں پر نفری کی رول کال

عمرکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)کرونا واٸرس (COVID.19) کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر تمام پولیس تھانوں پر نفری کی رول کال، احتیاطی تدابیر کےحوالے سے بریفنگ دی گٸ۔عالمی وبإ (کرونا واٸرس) جیسی موزی و متعدی بیماری اور اسکے پھیلاو کو روکنے کے حوالے سے حکومتِ سندھ اور آٸ جی پی سندھ مشتاق احمد مہر کی جانب سے جاری کردہ تمام تر ہدایات پرمن و عن عمل کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی عمرکوٹ سیّد عامر عباس شاہ کے احکامات پرپولیس ہیڈ کوارٹرز عمرکوٹ، پولیس لاٸن، پورے ضلعے کے تمام پولیس تھانوں پر SDPOs اور SHOs، متعلقہ افسران، لاٸن افسر نے پولیس اہلکاران کی رول کال کر کے انھیں کرونا واٸرس کی علامات ظاہر ہونے یا تشخیص ہونےپرمیعاری طریقہِ کار سمیت دیگر تمام احکامات و ہدایات کے بارے میں تفصیلی طور پر بریف کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں