قیاس آرائیاں کرنیوالے بے فکررہیں،جلدواپس آؤں گا،جہانگیرترین

لندن(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ قیاس آرئیاں کرنے والے بے فکر رہیں، طبی معائنے کے لئے برطانیہ آیا ہوں، جلد واپس آؤں گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں جہانگیر خان ترین نے اپنے دورہ برطانیہ پر وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ میڈیا میں میرے دورہ برطانیہ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ قیاس آرئیاں کرنے والے بے فکر رہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے سال میں 2 بار چیک اپ کے لئے برطانیہ آنا ہوتا ہے، ان شاء الله معمول کا چیک اپ مکمل کر کے جلد پاکستان لوٹوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں