چیف جسٹس کا بڑا اعلان،پوراہفتہ مارکیٹیں کھولنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سپریم کورٹ نے ملک بھر میں پورا ہفتہ مارکیٹس کھولنے کا حکم دے دیا-سپریم کورٹ کا کسی بھی مارکیٹ کو سیل نہ کرنے کا حکم-سپریم کورٹ کی مارکیٹس کےحوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا حکم-ایس او پیز کے مطابق شام پانچ بجے تمام مارکیٹس بند کی جائیں گی-پاکستان ایک ایسا ملک نہیں جو کورونا وائرس سے زیادہ بری طرح متاثر ہو-ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس بظاہر پاکستان میں وبا کی صورت میں ظاہر نہیں ہوا-سیکریٹری صحت نے بتایا اسلام آباد میں ہر سال ایک ہزار افراد پولن سے مرجاتے ہیں-ملک میں ہزاروں افراد دل، جگر،گردوں ، برین ہیمرج اور دیگر امراض کے سبب مرجاتے ہیں-حکومت کورونا کے علاوہ دیگر بیماریوں اور مسائل پر بھی توجہ دے-کورونا وائرس کی وجہ سے پورا ملک بند نہ کیا جائے-یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ہفتہ اوراتوارکو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا-جبکہ 2 دن کاروبار بند رکھنے کا حکم آئین کے آرٹیکل 4، 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں