کورونا وائرس،سودنوں میں 85 ہزار899 مریضوں کی تصدیق

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) کورونا وائرس کے حوالے سے ظاہر کئے جانے والے تمام خطرات اور خدشات حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے سو دنوں میں 85 ہزار 899 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جس نے ملک میں ایک خوف و ہراس کی صورتحال پیدا کر دی ہے اور اب کورونا کے حوالے سے کہیں سے کوئی خیر کی خبر نہیں آ رہی گو کہ کورونا خطرے کی ایسی گھنٹی بن چکا ہے جس پر سب کے کان کھڑے ہیں اور سب کو اپنی اپنی پڑ چکی ہے، اوپر سے اس بات نے اور زیادہ پریشانی پیدا کر دی ہے، موت سروں پر ناچتی نظر آ رہی ہے۔ لہٰذا اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ اس خطرناک اور جان لیوا رجحان کے آگے بند باندھنا ہے یا ہاتھ اوپر کھڑے کرنے ہیں۔ کیا حکومت اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہو رہی ہے۔ معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً عوام نے اس وبا سے نمٹنے کیلئے کس حد تک کردار ادا کیا ہے اور یا ایسے اقدامات ہیں جن پر عمل پیر ا ہو کر اس خطرناک رجحان پر اثر انداز ہوا جا سکتا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں