زینب الرٹ ایپلیکیشن کو فنکشنل اور اپڈیٹ رکھنے کے لئے دوسرا سیشن

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) زینب الرٹ ایپلیکیشن کو فنکشنل اور اس کے فیچرز کو اپڈیٹ کرنے کے سلسلے میں دوسرا سیشن ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کی زیر قیادت ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں منقعد ہوا۔

لا کنسلٹنٹ اقبال ڈیھتو۔ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی فوزیہ معصوم۔ سی پی ایل سی کے ماھرین فاروق صدیقی ، عادل چھاپرا۔ رحیم علی ۔ محمد عابد عزیر۔ نعیم صادق۔۔
لیگل برانچ۔ ایچ آ ر سی۔ پی سی اے اور ٹیکنیکل برانچوں کے انچارجز نے شرکت کی۔۔

میٹنگ میں زینب الرٹ ایپ کو فنکشنل کرنے اور اس حوالے سے تمام میکینیزم۔ پلیٹ فورم۔ ڈاؤن اسٹریم اسٹرکچر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور اھم فیصلے زیر غور لائے گے۔۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ سی پی ایل سی نے مسسنگ چائلڈ اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے ایک ہیلپ لائن ڈیسک قائم کی ہے۔ جس کا نمبر 1102 ہے۔۔

میٹنگ میں زینب الرٹ ایپلیکیشن اور اس حوالے سی پی ایل سی کی تیار کردہ لائیو مانیٹرنگ ایپلیکیشن کی پریزینٹیشن دی گی۔۔

زینب الرٹ ایپ کا مقصد گمشدہ بچے کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو مہیا کرنا اور اس پر فوری ایکشن کرنا ہے۔ ایف آئی آر کے فوری اندراج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ متعلقہ اداروں کو درست معلومات فوری پہنچ سکے۔۔

اس حوالے متعلقہ اداروں کو ٹریننگ دی جائے گی اور کانسیپٹ کلیر کیا جائے گا تاکہ مسسنگ چائلڈ کی درست انفارمیشن تمام جگہ جا سکیں۔۔

چائلڈ پروٹیکشن کے لیے TORs بنائے جانیگے اور مختلف اداروں کے ساتھ MOUs سائن کیے جانیگے۔

فوکل پرسنز ہر ڈسٹرکٹ میں تعینات ہونگے جو کہ ایپ کی مکمل معلومات رکھیں گے۔

پہلے مرحلے میں ایپلیکیشن کو یوٹیلایز کیا جائے گا۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں تمام متعلقہ اداروں اور NGO’s کو آن بورڈ لیا جائے گا۔

فرسٹ رسپانڈر متعلقہ ایس ایچ او ہوگا۔ مسسنگ چائلڈ کے ہر کیس کو اھم لیا جائے گا۔

لاکنسلٹٹ اقبال ڈیھتو سے درخواست کی گئی کہ زینب الرٹ ایکٹ کے حوالے سے ایک ڈرافٹ بناکر دیں۔

آئندہ میٹنگ میں سندھ کے تمام چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کا اسٹرکچر پیش کیا جائے گا۔ اور سول سوسائٹیز کے ان پٹ لیے جائے گے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں