فیصل آباد کے رہائشی ایک غیر مسلم جوڑے نے اسلام قبول کر لیا

ننکانہ صاحب (ایچ آراین‌ڈبلیو) دارالافتاء اھلسنت سانگلہ ہل رجسٹرڈ جامعہ صدیقیہ مجددیہ کے مہتمم صاحبزادہ مفتی محمد اظہار القیوم صدیقی ضلعی چئیرمین تحریک لبیک ننکانہ صاحب کے ہاتھوں فیصل آباد کے رہائشی ایک غیر مسلم جوڑے نے تعلیمات اسلام سے متاثر ہو کر مذہب اسلام قبول کر لیا جبکہ اسلامی نام محمد عمر اور حفصہ بی بی رکھا دیا گیا اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی صاحب نے کہا مذھب اسلام میں ہی نجات ہے اسلام ہی ہمیں بردباری اور محبت کا سبق دیتا ہے ۔جب ہم کسی غیر مسلم کو اسلام کی دعوت دیتے ہیں تو وہ اس دعوت کو دل کی گہرائیوں سے قبول کر تے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں کہا ہمارے ادارے سے سینکڑوں افراد بشرف اسلام ہوئے ہیں جن کو باقاعدہ طور پر قرآن کریم اور شریعت کی تعلیم دیتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں