اربوں روپے کی زمین کا گھوٹالہ: ڈی سی ویسٹ اور ڈٰی جی ایم ڈی اے آمنے سامنے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گلشن معمار سے ملحق اربوں روپے کی زمین پر ڈی سی ملیر اور ایم ڈی اے کے ایڈییشنل ڈی جی سہیل عرف بابو میں ٹھن گئی ہے- ملیر ڈیویلمپمنٹ اتھارٹی کی زمینوں میں کرروڑو کی جعلسازی کا انکشاف کے بعد اب ڈی سی ویسٹ فیاض سولنگی نے تحقیقات کا آ آغاز کردیا- ڈی سی ویسٹ نے چیئرمین ایٹی کرپشن کو ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر سہیل احمد کے خلاف خط لکھ دیا ، جس میں بتایا گیا ہےکہ سہیل احمد عرف سہیل بابو نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ سہیل بابو نے گلشن معمار اسی ایکٹر زمین سفاری بلڈرز کی نذر کردی۔ ڈی سی ویسٹ نے لکھا کہ جعلسازی میں سہیل احمد کے ساتھ عبدالرشید، سفاری بلڈرز کے خالد یوسفی اور حضور بخش شامل ہیں، انکوائری کا آغاز عوام کی شکایات کے بعد کیا گیا۔ ڈی سی ویسٹ نے بتایا کہ گلشن معمار بلاک qکے بعد بلاک ایس اور ٹی کو بھی مشکوک قرار دیا جارہا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈے کے خلاف ڈپٹی کمشنر ویسٹ متحرک ہو گئے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں