بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض کی بیٹی کا اپنے داماد کی گرل فرینڈز کے گھردھاوا

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) سوشل میڈیا پر وائرل نیوز کے مطابق بحریہ ٹاون کے ملک ریاض کی بیٹی پشمینہ ملک کا اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ لاہور ڈیفینس فیز فایو میں ماڈل ہما خان کی رہاٸش پر دھاو، ماڈل ہما خان اور اسکی بہن عظمی خان پر تشدد مکینوں کا الزام کہ ان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش بھی کی گٸی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ملک ریاض کی بیٹی پشمینہ کو رنج تھا کہ انکے داماد عثمان ملک نے ماڈل عظمی خان سے خفییہ نکاح کر رکھا ہے گھر پر حملہ اور ٹوڑ پھوڑ اس وقت کی گٸی جب ملک عثمان بھی ماڈل اور اپنی مبینہ دوسری بیوی عظمی خان کے گھر میں موجود تھا عظمی خان کی بہن ہما خان کی طرف سے لاہور کی مقامی پولیس کو مقدمہ کے اندارج کے لیے تحریری درخواست دے دی گٸی ہے لیکن ابھی تک کوٸی پولیس کارواٸی سامنے نہیں آٸی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ واقعہ کو نجی معاملہ قرار دیکر نبٹایا جا رہا ہے دوسری طرف ہما خان کا دعوی ہے کہ وہ کل پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کے وقوعہ کی مذید تفصیلات سامنے لاٸے گی البتہ ویڈیو میں دونوں متاثرین لڑکیاں حملہ آور خاتون سے معافی مانگتی نظر آرہی ہیں ۔ ماڈل عظمی اور ہما خان کے وکیل وزیراعظم کے بھانجے ایڈووکیٹ حسان نیازی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو وقوعہ کی اطلاع دی گٸی لیکن وہ کوٸی نوٹس نہیں لے رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں